کینیڈا کی جانب سے شام میں اسد حکومت کے خاتمے کا خیر مقدم کیا گیا۔ کینیڈین وزیرِ خارجہ میلانیا جولی کا کہنا ہے کہ اسد حکومت کو آئی سی جے کے سامنے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے پرعزم ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق کینیڈا اور نیدرلینڈز نے 2023 میں اسد حکومت کے خلاف آئی سی جے میں درخواست دی تھی۔شام کی صورتِ حال پر غور کرنے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس آج ہو گا، روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ فاتح شامی قوتوں کا طرز عمل ان کے ساتھ ایران کے تعلقات کا تعین کرے گا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لاپتہ شامیوں کی تلاش میں وائٹ ہیلمٹس نے دمشق کی سیڈنایا جیل میں 2 ٹیمیں بھیجی ہیں۔واضح رہے کہ شام کے معزول صدر بشار الاسد اور ان کا خاندان روس پہنچ گیا ہے۔روسی خبر ایجنسی نے کریملن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ روس نے بشار الاسد اور ان کے خاندان کو سیاسی پناہ دے دی ہے۔
دنیا
کینیڈا کا شام میں اسد حکومت کے خاتمے کا خیر مقدم
- by Daily Pakistan
- دسمبر 9, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 80 Views
- 1 ہفتہ ago