پاکستان

کے الیکٹرک نے 5روپے 13پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

نیپرا کی جانب سے بجلی کی کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو 5روپے 13پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی

نیپرا کی جانب سے بجلی کی کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو 5روپے 13پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی نیپرا کی جانب سے بجلی کی کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، نیپرا نے کے الیکٹرک کو 5روپے 13پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے کمی ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، کے الیکٹرک نے 4 روپے62پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، نیپرا نے 25اکتوبر 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اگست کا ایف سی اے صارفین سے 4روپے 89پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج ہوا تھا،ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت صارفین سے 24پیسے کم چارج کیا جائے گا، 5روپے 13پیسے فی یونٹ کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کیلئے ہو گا،لائف لائن صارفین اور 300یونٹس تک گھریلو صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے