ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)عامر خان نیازی نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کاانعقادکیا،میٹنگ میں تفتیشی افسران، ڈولفن فورس اوراینٹی موٹر لفٹنگ سیل کے افسران واہلکاروں نے شرکت کی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے کارکردگی کا جائزہ اور ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)عامر خان نیازی نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیا،میٹنگ میں تفتیشی افسران سمیت ڈولفن فورس اوراینٹی موٹر لفٹنگ سیل کے افسران واہلکاروں نے شرکت کی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تفتیشی افسران اور ڈولفن فورس کی کارکردگی کا جائزہ اور ہدایات دیں،زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنایا جائے، گرفتار ملزمان کو ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے، گشت کے نظام کو مزید موثر بناتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں،منظم ومتحرک گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جائے۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران کوتعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے، جس کے لیے راولپنڈی پولیس 24/7 مصروف عمل ہے۔نیز سی پی اوسید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر پولیس لائنز ہیڈکواٹرز میںتفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیا گیا،ورکشاپ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ملک اصغر حیات، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹراشتیاق احمد ورک ،ڈی ایس پی لیگل اورتفتیشی افسران نے شرکت کی،ورکشاپ میں تفتیشی افسران کوسنگین مقدمات میں پائے جانے والے نقائص کو دور کرنے کے متعلق لیکچرز دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرسید شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پرپولیس لائنز ہیڈکواٹرز میںپراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کاانعقادکیاگیا،ورکشاپ میں مختلف تھانوں کے تفتیشی افسران کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرملک اصغر حیات ،اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹراشتیاق احمد ورک نے لیکچرز دئیے،لیکچرزکے دوران28 تفتیشی افسران کوسنگین مقدمات میں پائے جانے والے نقائص کو دور کرنے کے متعلق لیکچر زدئیے گئے، تفتیشی افسران کو پارسل کی تیاری، کرائم سین کو محفوظ کرنا اور قابل ادخال کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر) عامر خان نیازی نے کہاکہ تربیتی ورکشاپ کا مقصد تفتیش کے معیار اور سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنانا ہے ، موثرتفتیش اورپیروی مقدمات کو بہتربناکر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جاسکتی ہے، تربیتی ورکشاپس کے انعقاد کا مقصد تفتیش میں نقائص کی نشاندہی دور کرنا اورتفتیشی افسران کی استعداد کا ر بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
جرائم
خاص خبریں
گشت کے نظام کو مزید موثر بناتے ہوئے جرائم کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں ایس ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر)عامر خان نیازی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 27, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1338 Views
- 3 سال ago