خاص خبریں دنیا

گلبدین حکمت یار نے کابل میں دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری، تاجکستان کے ایک شہری پر عائد کردی

افغانستان کی حزب اسلامی کے لیڈر گلبدین حکمتیار نے کابل میں دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری، تاجیکستان کے ایک شہری پر عائد کردی ہ

افغانستان کی حزب اسلامی کے لیڈر گلبدین حکمتیار نے کابل میں دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری، تاجیکستان کے ایک شہری پر عائد کردی ہے۔ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گلبدین حکمتیار نے اس حوالے سے دعوی کیا ہے کہ ان دہشت گردانہ حملوں کے ماسٹر مائنڈ کو، کابل سے تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تاجیکستانی شخص حزب اسلامی کی مسجد میں دھماکے اور پاکستان کے سفارتخانے اور چینی شہریوں کے ہوٹل پر حملے کا اصل ذمہ دار ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے قبل حکمتیار نے، ان خودکش حملوں کو شہادت پسندانہ قرار دیتے ہوئے ایسی کارروائیوں کی حمایت کی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کابل میں دو الگ واقعات میں پاکستان کے سفارتخانے اور چینیوں کے ایک ہوٹل کو دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ان حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ حملوں کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے