سندھ کے شہر گھوٹکی میں موٹروے ایم 5 پر تیز رفتار ٹرک حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔موٹر وے پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 8 سے زائد افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے میں زخمی اور جاں بحق ہونے والوں کا تعلق علی پور جتوئی سے ہے۔ٹرک میں موجود متعدد مویشی بھی زخمی ہوئے ہیں۔موٹر وے پولیس نے بتایا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
پاکستان
گھوٹکی، موٹروے ایم 5 پر تیز رفتار ٹرک الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
- by Daily Pakistan
- جون 8, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 119 Views
- 1 ہفتہ ago