کھیل

ہندوستانی باکسر فیڈریشن کے درست فیصلے کے منتظر

ہندوستانی باکسر فیڈریشن کے درست فیصلے کے منتظر

دبئی:فیڈریشن کی جانب سے ریکارڈ میں ترمیم کے نتیجے میں کھیل کے نتائج میںتبدیلی آئی جسے فریق مخالف نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا تفصیلات کے مطابق بھارتی پروفیشنل باکسر کرن گل کو 14 دسمبر 2022 کو کیشم سنگھ کو لگاتار چھ راو¿نڈز میں سخت مقابلہ کے فوراً بعد فاتح قرار دیا گیا،اس وقت کے ججزوکرمجیت سنگھ (57-56)، کویتا بھن والا (58-55) اور انشول ڈگر کے ذریعہ فراہم کردہ نتائج کے ساتھ (57-56) سپر بینٹم ویٹ ڈویڑن میں باکسر کرن گل فاتح قرار دیا گیا بعد ازاں ریکارڈ کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی جس میں کرن گل سے یہ ٹائیٹل چھین لیا گیا جس کے بعد انڈین باکسنگ کونسل اور پروموٹر مسٹر انیربن رائے (یونائیٹڈ پروفیشنل باکسنگ) کو ایک تحریری ای میل میں آگاہ کیا گیا تاکہ ویڈیوز سے جائزہ لیا جائے اس حوالے سے کرن گل کے مینیجر مسٹر جگتار سنگھ نے کہا کہ تمام ریکارڈز کو غلط طریقے سے ختم کیاگیا ہے تاکہ کرن گل کو ٹائٹل سے محروم کر دیا گیا۔کرن گل اور ان کے مینیجر نے یہ معاملہ انڈین باکسنگ کونسل میں اٹھایا،جس کے جواب میںانڈین باکسنگ کونسل اور یونائیٹڈ پروفیشنل باکسنگ کے پروموٹر نے ایک تحریری دستاویز فراہم کی جس میں کہا گیا تھا کہ راو¿نڈ 4 میں باکسر کیشم لکیسن کو ریفری کی وارننگ غلط تھی۔آئی بی سی کے خط کے مطابق، باکسر کرن گل اپنے مخالف کی گردن پکڑنے کے ساتھ ساتھ ایک ہی راو¿نڈ میں کئی بار اپنے سر پر مارنے کے ذمہ دار تھے، جس سے شدید چوٹ آئی۔ ریفری کے مطابق، کرن گل کو چوتھے راو¿نڈ میں سر کے پچھلے حصے پر مارنے کے لیے وارننگ دی جانی چاہیے تھی۔اس حوالے سے کرن گل کے مینیجر مسٹر جگتار سنگھ کا کہنا تھا کہ کرن گل کو کسی قسم کی کوئی وارننگ نہیں دی گئی کیونکہ کیشم لکی سن نے ریفری کے متنبہ کرنے کے باوجود غلط بازو کا استعمال کیاجو باکسنگ کے اصولوں کے خلاف ہے لیکن فیڈریشن اسے چھپانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے کیونکہ آئی بی سی انتظامیہ فائٹر کو منفی امیج سے بچانے کے لئے کوشاں ہے اس کے علاوہ ہمارے فائیٹرسمرن جیت سنگھ کی باکسر منیش کے ساتھ بغیر پوچھے لڑائی طے کر لی جبکہ منیش کے لیے ایک اور فائٹ شیڈول تھی،کرن گل کے مینیجر نے مزیدکہا کہ فیڈریشن اور یونائیٹڈ پروفیشنل غلط ریکارڈ کے اندراج کر رہی ہے جس سے باصلاحیت فائیٹرز کے حق تلفی ہو گی مسٹر جگتار سنگھ کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ہم پوری امید کرتے ہیں کہ فیڈریشن اور پروموٹر کی گئی غلطیوں کو درست کریں گے اور تمام اعدادوشمار کو محتاط انداز میں درست درج کریں گے تاکہ کرن گل جیسے باصلاحیت فائیٹر کے مستقبل کو محفوظ کیا جائے کیونکہ کرن گل میں ملک کی بین الاقوامی سطح پرنمائندگی کرنے کے صلاحیت موجود ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri