جرائم

یوم آزادی؛ نامعلوم سمت سے لگنے والی گولیوں سے خواتین اور بچوں سمیت 79 افراد زخمی

یوم آزادی؛ نامعلوم سمت سے لگنے والی گولیوں سے خواتین اور بچوں سمیت 79 افراد زخمی

کراچی: یوم آزادی کے موقع پر نامعلوم سمت سے لگنے والی گولیوں سے مجموعی طور پر خواتین اور بچوں سمیت 79 افراد زخمی ہوگئے۔ شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات نے ایک بار پھر سے خوشی کی گھڑی کو کئی خاندانوں کے لیے غم میں بدل دیا، شہر کے مختلف علاقوں میں انددھا دھند ہوائی فائرنگ کا عملی ثبوت اتوار کی شب رات 12 بجتے ہی جشن آزادی کا جشن منانے کے موقع پر دیکھنے میں آیا۔کراچی پولیس ریکارڈ کے مطابق جشن آزادی نائٹ کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں مجموعی طور 79 افراد نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے جس میں 25 زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے سول ، 25 جناح اور سب سے زیادہ 29 افراد کو عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔جشن آزادی کے موقع پر شہر بھر میں اسلحے کے بے دریغ استعال اور اس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 79 افراد کے زخمی ہونے کے واقعات نے پولیس کا کارکردگی کا پول کھول دیا۔شہر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے کے واقعات میں بڑی تعداد میں شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات پر شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ پر تو ویسے ہی پابندی ہونی چاہیے وہ لائسنس یافتہ اسلحے سے ہی کیوں نہ کی جائے تاہم اس بات کا تعین کون کریگا کہ شہر میں غیر قانونی اسلحے کی بھرمار ہے یا جو بھی فائرنگ کی گئی اس میں لائسنس یافتہ اسلحہ استعمال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے