بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کو پی ٹی آئی کے ایک سینیٹر نے بھی سپورٹ کیا۔وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اگست 2023 میں سول سوسائٹی نے میثاق جمہوریت 2 کا مطالبہ کیا، میثاق جمہوریت 2 کے مطالبے کا مقصد میثاق جمہوریت کے ایجنڈے کو پورا کرنا تھا۔انہوں نے کہا کہ مطالبے کا مقصد پی ٹی آئی کے بانی جنرل پاشا، جنرل فیض کے جمہوریت پر حملوں سے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی کی 2023 کی سفارشات میں وفاقی آئینی عدالت کا قیام بھی شامل تھا۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ عدالتی اصلاحات کے لیے سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی میں بھی اتفاق رائے ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاست یا کسی فرد سے متعلق ذاتی رائے کو آئینی عدالت کی جائز ضرورت پر حاوی نہ ہونے دیں۔
پاکستان
آئینی عدالت کی تائید ایک پی ٹی آئی سینیٹر نے بھی کی ، بلاول بھٹو زرداری
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 14, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 322 Views
- 1 سال ago