چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ آئین مقدس ہے، اس رپ عمل کرنا آپشن نہیں لازم ہے۔سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیے کہ آپ بھی ڈکٹیٹر کے اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں۔ میں نے اس وقت وکالت چھوڑ دی تھی۔ چیف جسٹس نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ کوئی ڈکٹیٹر آئے تو سب وزیر اور اٹارنی جنرل بن جاتے ہیں۔ جمہوریت آتی ہے تو سب لوگ چھریاں نکال لیتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ آئین میں دیا گیا اصول واضح ہے تو ہم کیوں نئی جہتیں نکال لیتے ہیں؟ ۔ آئین مقدس ہے اس پر عمل کرنا لازم ہے آپشن نہیں۔ تاریخ کی بات کرنی ہے تو پوری طرح سے کریں۔
پاکستان
آئین مقدس ہے اس پر عمل کرنا آپشن نہیں لازم ہے ، چیف جسٹس
- by Daily Pakistan
- جون 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 242 Views
- 6 مہینے ago