اسلام آباد: جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا ادارہ ترقی پذیر ممالک کو غلام بنانے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ پاکستان نعت کونسل کے زیر اہتمام حج کے کامیاب انتظامات پر تقریب سے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج آپریشن میں حسن کارکردگی پر طلحہ محمود کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اچھے انتظامات پر سعودی حکومت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پچھلے سال کی طرح اس سال بھی حکومت پاکستان نے اچھے انتظامات کیے۔انہوں نے کہا کہ حج کے موقع پر ابتدا میں کچھ مشکلات آئیں، وزیراعظم نے مجھے بتایا کہ کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں، جب میں نے طلحہ محمود سے پوچھا تو انہوں نے بتایا ہاں کچھ ایسا ہی ہے اس پر کام کررہے ہیں، اس کے بعد حج کے موقع پر بہترین انتظامات کئے گیے۔انہوں نے سویڈن واقعے کے ذکر پر کہا کہ حیرت ہے اقوام متحدہ پر جس کی کوئی کارکردگی نہیں ہے۔فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ملکوں کو غلام بنانا چاہتے ہیں، آئی ایم ایف، ایف اے ٹی ایف پسماندہ اور ترقی پذیر ممالک کو غلام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کچھ لوگ پھر رہے ہیں جو کہتے ہیں اسرائیل کو تسلیم کریں، اقوام متحدہ نے پاکستان میں تشدد اور پھر جنسی تشدد کی بات کرکے پی ٹی آئی کی زبان بولی، پاکستان کلمے کے نام پر حاصل کیا گیا تھا۔پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ جس نے ساڑھے تین سال حکومت کی اس کو پاکستان کے خاتمے کے لیے پلانٹ کیا گیا تھا، اس کا جنازہ ہم نے نکالا ہے اس کی تدفین بھی ہم ہی کریں گے، یہ ملک کسی کے باپ کی جاگیر نہیں ہم خود اس کی حفاظت کریں گے۔
خاص خبریں
آئی ایم ایف ترقی پذیر ممالک کو غلام بنانے کی کوشش کررہا ہے، فضل الرحمان
- by Daily Pakistan
- جولائی 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 545 Views
- 1 سال ago