خاص خبریں

آئی ایم ایف سے متعلق رواں ماہ اچھی خبرملنے کی توقع ہے، وزیراعظم

چئیرمین پی ٹی آئی نے اپنے حامیوں کو فوجی تنصیبات پرحملوں کیلیے اکسایا، وزیراعظم

انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ رواں ماہ ہونے کی توقع ہے۔ترک میڈیا کو انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے نویں جائزے کی تمام شرائط مکمل کرلی ہیں۔ توقع ہے کہ رواں ماہ اچھی خبر سننے کو ملے گی۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کچھ اقدامات بورڈ کی منظوری کے بعد کیے جاتے ہیں تاہم اس مرتبہ آئی ایم ایف نے بورڈ کی مںظوری سے قبل جو اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا وہ ہم نے کردئیے ہیں۔ پاکستانی عوام ماضی میں بھی چیلنجز کا سامنا کر چکے ہیں اور ضرورت پڑی تو آئندہ بھی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ اپریل 2022 میں ملک اس وقت کی حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گیا تھا۔ تباہ کن سیلاب نے بھی پاکستان کی مشکلات میں اضافہ کیا۔ عالمی صورتحال کے باعث پاکستان کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے