پاکستان

آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دیدی

پاکستان کیساتھ کلائمیٹ فنانسنگ پر بات چیت کامیاب رہی: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے بجلی کے ٹیرف میں ایک روپے یونٹ کمی کی اجازت دے دی۔آئی ایم ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ کا ریلیف ملے گا، یہ ریلیف کیپٹیو پاور پلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔آئی ایم ایف کے مطابق کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکیج پر بھی کام جاری ہے، عالمی مالیاتی فنڈ کی منظوری سے اس پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے