خاص خبریں

آئی ایم ایف کو سگریٹ کمپنیوں کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے جلد منسلک کرنے کی یقین دہانی کروا دی

آئی ایم ایف کو سگریٹ کمپنیوں کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے جلد منسلک کرنے کی یقین دہانی کروا دی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے سگریٹس کی غیر قانونی خرید و فروخت سے 80 ارب کی ٹیکس چوری پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے غیرقانونی سگریٹس کی فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دے دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کو تمام سگریٹس فیکٹریوں پر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم جلد لگانے کی ہدایت کی گئی ہے، ایف بی آر ان لینڈ ریونیو انٹیلیجینس ٹیمیں غیرقانونی سگریٹس فیکٹریوں پر چھاپے ماریں گی۔ غیر قانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بھی بھیجی جائے گی۔وزارت خزانہ اور ایف بی آر نے غیرقانونی سگریٹس کی خرید و فروخت پر وزیرِ اعظم کو بریفنگ دی۔ایف بی آر غیرقانونی سگریٹس کے خلاف کارروائی کی ماہانہ رپورٹ وزیرِ اعظم کو جمع کرائے گا۔دو درجن سے زائد سگریٹس مینوفیکچرنگ کمپنیاں تاحال ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں شامل نہیں ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو سگریٹ کمپنیوں کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے جلد منسلک کرنے کی یقین دہانی کروا دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri