آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ سینئر افسران بھی موجود تھے۔آئی جی اسلام آباد نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں، اہم شاہراہوں کا دورہ کیا۔سینئر افسران نے آئی جی اسلام آباد کو کسی بھی مجمع خلاف قانون یا ریلی سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی کے متعلق بریف کیا۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔کسان اتحاد کی ریلی کی متوقع آمد کا ۔معاملہ اسلام آباد پولیس نے ٹی چوک روات کو کنٹرینزز لگا کر بند کردیا تھا جسکی وجہ سے راستے بلاک ہونے سے راولپنڈی اسلام آباد کے مابین سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم ٹریفک کے رش اور شہریوں کی آسانی کی خاطر ٹی چوک روات کے رستے کھول دئیے گئےہیں ریڈ زون اور ڈی چوک کے رستے بھی کھول دئیے گئے ہیں آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے شہریوں کی آسانی کے پیش نظر متبادل انتظامات کی ہدایت کی ہے شہریوں کو آمد و رفت میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔
احتجاجی مظاہرے میں آنے والے لوگوں کے ساتھ اسلام آباد میں داخل ہونے سے پہلے مذاکرات ہوں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی سی اسلام آباد اور انتظامیہ موقع پر موجود ہوں گے۔شہریوں کی سہولت کی خاطر ٹریفک اور سکیورٹی کے تمام تر انتظامات سے آگاہ رکھا جائے گا۔
جرائم
خاص خبریں
آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ۔ ٹی چوک روات کے رستے کھول دئیے گئے
- by Daily Pakistan
- ستمبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1759 Views
- 3 سال ago