پاکستان

آج جو قانون سازی ہوئی اسمیں فوجداری مقدمات کا کیا تعلق ہے ؟ عمر ایوب

آج جو قانون سازی ہوئی اسمیں فوجداری مقدمات کا کیا تعلق ہے ؟ عمر ایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ آج پاس ہونے والی قانون سازی میں فوجداری مقدمات کا کیا تعلق؟اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاو¿س کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ نجکاری ضرور کریں لیکن معاملہ کمیٹیوں کے سامنے لائیں۔تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین نام نہاد وزیراعظم سے ملنے یہاں گئے تھے، علی امین گنڈا پور اپنے صوبے کے حق کے لیے گئے تھے۔عمر ایوب نے کہا کہ حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کو کینیڈا میں سفیر بنانے کا لالی پاپ دے دیا ہے، نجکاری ضرور ہونی چاہیے لیکن طریقہ کار قانونی ہونا چاہیے۔عمر ایوب نے کہا کہ آج آرڈیننس لائے گئے، جن کا اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کو بھی علم نہیں، فوجداری قانون سمیت نجکاری کے کئی کیسز کا آئی ایم ایف سے کیا تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ نجکاری کرنے جا رہے ہیں اور اس سے پہلے مینجمنٹ بورڈ کو مکمل اختیار دے رہے ہیں، یہ کرپٹ لوگ ہیں ان کا کوئی مینڈیٹ نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے