موسم

آج رات سے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی

mosam

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کر دی، طویل خشک موسم کے بعد مغربی لہر بلوچستان کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہو چکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے جمعرات تک کوئٹہ، ژوب، برخان، زیارت، نوکنڈی اور دلبدین میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، گوادر، تربت، پنجگور، قلات، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، مردان، پشاور، چارسدہ، باجوڑ، وزیرستان، کوہاٹ میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی ہے۔

بدھ اور جمعرات کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اسلام آباد، مری، گلیات، خطہ پوٹھوار، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور میں بھی بادل برسیں گے۔

بالائی علاقوں میں بارش کے باعث دھند کی شدت میں کمی کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت میں 5 سے 7ڈگری سینٹی گریڈ کمی آئے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri