سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفد کے ہمراہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں مختلف شعبوں میں برادرانہ تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام سعودی عرب کے لیے گہری عزت اور محبت رکھتے ہیں۔
خاص خبریں
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کی ملاقات
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 10, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 174 Views
- 2 مہینے ago