پاکستان خاص خبریں

آرمی چیف سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پہنچے جہاں ان کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی امن اور استحکام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ملاقات کے دوران آذربائیجان کی مسلح افوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا اور آذربائیجان سے درینہ دوستانہ تعلقات کا ذکر بھی کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے ساتھ دینے پر پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی اور انہوں نے علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سکیورٹی اور دفاع کے شعبہ میں مکمل تعاون جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri