آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اندرون سندھ سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے ضلع دادو میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ریلیف کیمپ میں سیلاب متاثرین کیساتھ وقت گزارا۔۔ آرمی چیف ریسکیو میں مصروف جوانوں سے ملے۔ منچھر جھیل اور ملحقہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔
میڈیا سے گفتگو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا سب سے زیادہ تباہی دادو اور ملحقہ علاقوں میں ہوئی ہے۔ دس لاکھ والی آبادی دادو شہر پر بہت زیادہ دباو ہے۔ پورے پاکستان سے امداد آرہی ہے۔ سندھ کے لوگ بھی آگے بڑھیں۔ ہمیں صرف بین الاقومی برادری اور تنظیموں کی جانب نہیں دیکھنا چاہیے۔
پاکستان
خاص خبریں
آرمی چیف کا سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
- by Daily Pakistan
- ستمبر 10, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 715 Views
- 2 سال ago