پاکستان

آرمی چیف کا لاہور گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

آرمی چیف کا لاہور گیریژن کا دورہ، یاد گار شہداء پر حاضری

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورگیریژن کا دورہ کیا، یادگار شہداء پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی، الوداعی خطاب میں قوم کی خدمت کےلیے فوجی دستوں کی فرض کی ادائیگی کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےلاہورکور اورپاکستان رینجرزپنجاب کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کی، آرمی چیف نے الوداعی خطاب میں قوم کی خدمت کے لیے فوجی دستوں کی فرض کی ادائیگی کو سراہا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے الوداعی خطاب میں جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کو سراہا۔
آرمی چیف نے جدید ترین ہاکی ایرینا کا بھی افتتاح کیا اور ہاکی لیجنڈز سے ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو کھیلوں میں نمایاں مقام کے لیے سازگار ماحول اور سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہاکی کے معروف کھلاڑیوں سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’نوجوان پاکستان کا اثآثہ ہیں، کھیلوں میں نمایاں مقام کا حصول سازگار ماحول کی فراہمی سے جڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri