علاقائی

آر ڈی اے نے دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ دفاتر کو سر بمہر کر دیا

ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے دو

ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کی ہدایت پر میٹروپولیٹن پلاننگ اینڈ ٹریفک انجینئرنگ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی اے نے دو غیر قانونی پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ دفاتر کو سر بمہر کر دیا ہے۔
آر ڈی اے ترجمان نے کہا کہ اتھارٹی کے اہلکاروں نے دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ دفاتر نیو ایئرپورٹ اسلام آباد کے قریب موضع ٹھلیاں میں اور کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں پر سر بمہر کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان نے پنجاب پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیم رولز 2021 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکیموں کی منظوری کے بغیر بکنگ آفسز چلا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے کی ہدایت پر پلاننگ ونگ آر ڈی اے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے اشتہارات اور مارکیٹنگ کے خلاف قانونی کارروائی کر رہا ہے۔ اتھارٹی نے مذکورہ ہاؤسنگ سکیم کے مالکان کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے نے مذکورہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آرز) بھی درج کرا دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان اور سپانسرز اشتہارات کے ذریعے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آر ڈی اے کے پلاننگ ونگ نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی اور گمراہ کن اشتہارات کے خلاف قانونی کارروائی کریں تاکہ عوام کو غیر منظور شدہ رہائشی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے نے ایک بار پھر دیگر محکموں جن میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی، لوکل گورنمنٹ اور راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ شامل ہیں سے درخواست کی ہے کہ وہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے اشتہارات کی منظوری نہ دیں۔ لوگوں کو دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے آر ڈی اے سے پیشگی منظوری کے خطوط طلب کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈی جی آر ڈی اے محمد سیف انور جپہ نے معزز عوام الناس سے درخواست کی ہے اور مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر قانونی اور غیر مجاز ہاؤسنگ سکیموں میں کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری کرنے میں محتاط رہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے