علاقائی

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات، رائے شماری 27 نومبر کو ہو گی

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات، رائے شماری 27 نومبر کو ہو گی

آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے، رائے شماری 27 نومبر کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن آف آزاد جموں و کشمیر نے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ رائے شماری 27 نومبر کو صبح 8 بجے شروع ہو گی جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، رائے شماری ختم ہوتے ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 14 سے 21 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال اور امیدواروں کی پہلی فہرست 22 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن شیڈول میں کہا گیا ہے کہ اپیلوں کی سماعت 26 سے 28 اکتوبر تک ہو گی، جبکہ 29 اکتوبر تک امیدوار کاغذات واپس لے سکتے ہیں، انتخابی نشانات اور امیدواروں کی حتمی فہرست 31 اکتوبر کو جاری ہو گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے