دلچسپ اور عجیب

آسٹریلیا میں مسلسل 55 گھنٹے تک لائیو ریڈیو پروگرام کا نیا ریکارڈ قائم

آسٹریلیا میں مسلسل 55 گھنٹے تک لائیو ریڈیو پروگرام کا نیا ریکارڈ قائم

میلبرن: آسٹریلیا میں ریڈیو کے مشہور ڈی جے اور میزبان، ماریو بیکس نے مسلسل 55 گھنٹے اور 26 منٹ تک ریڈیو ٹاک شو کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔واضح رہے کہ ماریو کا اصل تعلق کروایشیا سے ہے جو 90.5 ایف ایم پر کام کرتے ہیں۔ ماریو نے مسلسل 55 گھنٹے تک کام کرکے میراتھن پروگرام کیا ہے۔ وہ 2009 سے یہ پروگرام کررہے ہیں اور ان کے پروگرام بہت پسند کئے جاتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا پوڈکاسٹ اپنی جگہ پر تحریک دینے والا (موٹیویشنل) پروگرام ہے جو بہت مقبول ہے۔ اس میں موسیقی نہیں سنائی جاتی، کال نہیں سنی جاتیں اور نہ ہی اشتہارات چلتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ایک غیرمعمولی ریڈیو پروگرام بھی ہے۔ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی سراہا ہے۔اپنے 55 گھنٹے سے زائد کے پروگرام میں ماریو نے کئی افراد سے گفتگو کی اور کئی مہمانوں کو مدعو کیا تھا۔ ان میں ایک ڈاکٹر بھی شامل تھا جس نے پروگرام کے دوران ماریو کی صحت اور ممکنہ امراض پر گفتگو کی اور مشورے دیئے۔اس طرح پوری دنیا میں سب سے طویل لائیو ریڈیو نشریات کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے شامل کردی ہے۔ اس سے قبل 2020 میں برطانیہ کے میٹ ہال اور ڈین ریمسڈن نے 53 گھںٹے اور ایک منٹ تک مسلسل ریڈیو پروگرام منعقد کیا تھا۔ اب اس کا ریکارڈ ماریو نے توڑا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے