کھیل

آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلا م قبول کرلیا

آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلا م قبول کرلیا

نیویارک ، ڈبلیو ڈبلیو ای کے آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے زیلا فاتو نے اسلام قبول کرلیا۔آنجہانی ریسلر اوماگا کے بیٹے نے ایک یوٹیوب ویڈیو میںمذہب تبدیلی کا اعلان کیا، زیلا نے اپنے اسلام کے سفر کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ جیل میں مسلمان قیدیوں سے متاثر ہوئے اور وہاں گزارے گئے وقت نے انہیں سوچنے پر مجبور کیا۔27 سالہ زیلا اپنی فٹنس اور مراقبہ کی ویڈیوز کیلئے معروف ہیں تاہم ٹیکساس سٹیٹ پینٹینٹری میں ڈکیتی کے الزام میں انہیں چھ سال کی سزا سنائی گئی تھی ۔ریسلر نے بتایا کہ جیل کے اندر وہ اسلام کے بارے میں متجس تھے اور مذہب پر کافی مطالعہ اور تحقیق کے بعد ایک سال قبل تین اپریل 2022 کو انہوں نے اسلام قبول کیا۔ان کا مزید کہناتھا کہ مذہب کوقبول کرنے کے بعد اس کے پاس اپنی زندگی اور اسلام کے بارے میں کہنے کیلئے صرف مثبت باتیں ہیں وہ اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو اسلام سے آگاہی اور انہیں روحانیت کا راستہ اختیار کرنے کی ترغیب دینے کیلئے استعمال کرینگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri