پاکستان معیشت و تجارت

آو مدینے چلیں …اسلام آباد سے مدینہ جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

آو مدینے چلیں ...اسلام آباد سے مدینہ جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر

پاکستان سے مدینہ جانے والے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی، نجی شعبے میں آپریٹ ہونے والی ایئر لائن کی جانب سے 16نومبر کو مدینہ کیلئے براہ راست فلائٹ آپریشن کا آغازکیاجارہا ہے ،نجی ایئرلائن کی پہلی پرواز ای آر1805 تقریبا 300 مسافروں کو لے کر مدینہ کیلئے اڑان بھرے گی،ایئرلائن اسلام آباد سے مدینہ کیلئے ہفتہ وار 2پروازیں آپریٹ کرے گی۔نجی ایئر لائن کے سی ای او ایئر وائس مارشل (ریٹائرڈ)صفدر ملک نے بتایا کہ ہماری ایئرلائن مدینہ کی پروازوں کیلئے جدید ایئر بس اے 330طیارے استعمال کرے گی۔اس کے علاوہ لاہور اور کراچی سے بھی مدینہ کیلئے پروازوں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،ادھرپاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر قومی ائیر لائن پی آئی اے نے استنبول کیلئے پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور ائر پورٹ سے پہلی پرواز کے مسافروں کووفاقی وزیر ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے رخصت کیا جبکہ استنبول پہنچنے پر ترکش ائر لائن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اعلی عہدیداران نے مسافروں کا استقبال کیا۔پی آئی اے کی ترکیہ کے لئے پروازوں سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکہ کے 28 شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گی۔پی آئی اے استنبول سے ترکش ائر لائن کی منسلک پروازوں سے امریکہ، برطانیہ اور یورپ کے مختلف شہروں تک سفری سہولیات فراہم کرنے والی پہلی پاکستانی فضائی کمپنی ہے،ترکیہ کیلئے لاہور سے دو اور اسلام آباد سے ہفتہ وار چار پروازیں شروع کی جارہی ہیں۔لاہور ائر پورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع پر ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی وزیر ایوایشن خواجہ سعد رفیق تھیلاہور ائر پورٹ پر افتتاحی پرواز کے موقع کیک کاٹا گیا مسافروں میں پھول،تحائف اوع ترکش مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri