امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کا مقصد خطے میں جاری جنگ ختم کرنا تھا، فوجی آپریشن کے سبب اسرائیل ایران میں جنگ بندی ہوئی ۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ کے سب سے مشکل فوجی آپریشن کاحکم دیا، فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیا، اس بارے میں بعض امریکی چینلز بیبنیاد خبریں چلارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن( آئی ایای اے ) نیبھی کہا کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان ہوا جس کا اعتراف ترجمان ایرانی خارجہ نے بھی کیا۔
وزیر دفاع نیکہا کہ ایران میں جوہری تنصیبات پر کامیاب حملے کییگئے، ایران کے خلاف ہمارا فوجی آپریشن انتہائی کامیاب رہا۔
خاص خبریں
آپریشن کا مقصد جنگ ختم کرنا تھا، ایران کی ایٹمی تنصیبات کو مکمل تباہ کردیا: پیٹ ہیگسیتھ
- by Daily Pakistan
- جون 26, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 67 Views
- 1 مہینہ ago