پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور محکمہ آبپاشی کے وزیر جام خان شورو نے ملاقات کی۔کراچی میں ہونے والی ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے مراد علی شاہ اور جام خان شورو کی محنت کو سراہا۔
پی پی چیئرمین نے دوران گفتگو کہا کہ آپ دونوں شخصیات کی محنت نے رنگ لائی ہے، آپ نے آئینی اداروں کے سامنے سندھ کا کیس بھرپور انداز میں لڑا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کے اجلاس کی کارروائی سے سندھ کے موقف کی فتح ہوئی ہے۔اس دوران وزیراعلی سندھ نے سی سی آئی اجلاس سے متعلق بریفنگ دی۔سید مراد علی شاہ اور وزیر آبپاشی نے متنازع کینالوں سے متعلق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مسلسل رہنمائی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان
آپ دونوں نے آئینی اداروں کے سامنے سندھ کا کیس لڑا، بلاول بھٹو
- by Daily Pakistan
- اپریل 29, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 17 Views
- 5 گھنٹے ago