عاطف شہزاد سے ….ایم کیو ایم کی نارضگی اور اعتماد کے ووٹ کا چیلنج وزیراعظم شہبازشریف کے لیئے موجود ہے وزیراعظم شہبازشریف کا مستقبل کیا ہو گا ؟ یہ سوال ہے جس پر ایک نظر ڈالتےہیں قومی اسمبلی کی نمبرز گیم میں وزیراعظم شہبازشریف اور اتحادیوں کو واضح برتری حاصل ہے 342 کے ایوان میں وزیراعظم شہبازشریف کو اعتماد کے ووٹ کےلیے 172 اراکین کی ضرورت ہوگی جبکہ اس وقت وزیراعظم کو 181 اراکین کا اعتماد حاصل ہے وزیر اعظم کو مسلم لیگ ن کے 85، پیپلزپارٹی کے 58، ایم ایم اے کے 15 ارکان کی حمایت حاصل ہے وزیر اعظم کو بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، مسلم لیگ ق کے 2 اور ایم کیو ایم کے 7 اراکین کی حمایت حاصل ہے حکومت کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے 4، JWP کے 1،اے این پی کے 1، آزاد آرکان 4 کی حمایت حاصل ہے ایم کیو ایم کے 7 اراکین کی حکومت سے علیحدگی کی صورت میں بھی شہباز شریف کو 174 اراکین کا اعتماد حاصل ہوگا
پاکستان
خاص خبریں
ایم کیو ایم کی ناراضگی ……. وزیراعظم شہبازشریف کا مستقبل کیا ہو گا؟
- by Daily Pakistan
- جنوری 16, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 984 Views
- 3 سال ago

