پاکستان جرائم خاص خبریں

این ای ڈی یونیورسٹی کا طالبعلم ڈکیتی مزاحمت پر قتل پولیس نے قاتل گرفتار کر لیا

شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی، یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور نوجوان قتل کردیا

شہر قائد میں جرائم کی وارداتوں میں کمی نہ آسکی، یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور نوجوان قتل کردیا، جاں بحق ہونے والا نوجوان این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم تھا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا نوجوان بلال این ای ڈی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور کے دوخول برآمد کئے گئے ہیں۔ گلشن اقبال میں این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کرنے والے دو ملزمان میں سے ایک کو پولیس نے واردات کے 11 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کرلیاپولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے پانچ رکنی کمیٹی بنائی تھی جس نے رات بھر کارروائیاں کرتے ہوئے تکنیکی بنیادوں پر ایک ملزم نظام کو صبح 3 بجے گرفتار کرلیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri