کالم

اب بھی موقع ہے

rohail akbar

ہماری پولیس اور اداروں نے پی ٹی آئی کے ورکروں کا جو حشر کررکھا ہے کاش یہی حشر ان افراد کا بھی کیا ہوتا توجنہوں نے عمارتوں کو آگ لگائی ججز کو عدالتوں سے بھاگنے پر مجبور کیا اور تو اور ہماری پاک فوج کی اینٹ سے اینٹ بجانے کی باتیں بھی ببانگ دہل کی جاتی رہی اگر اسی وقت ایسے افراد کو سبق سکھا دیا جاتا تو 9مئی کا واقعہ بھی نہ ہوتا اور آج ملک میں امن ہی امن اور سکون ہی سکون ہوتا لیکن ہوا اسکے الٹ ہمارے اداروں کو بدنام کرنے والوں کونہ صرف وی آئی پی پروٹوکول دیا گیابلکہ انکے کے لیے اقتدار کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو صاف بھی کیا گیا جن جن لیڈروں نے اداروں پر نہ صرف تنقید کی بلکہ ان پرعملی طور پر چڑھائی بھی کی وہ آج بھی معزز ہیں اور جو بندہ اداروں کی مضبوطی کی بات کرتا تھا اسے پابند سلال رکھا ہوا ہے آج چند سوالوں کے جواب ہی ڈھونڈ لیں تو ہمیں اپنے سیاسی حالات کا اندازہ ہو جائیگا کہ ہمیں اس نہج پر پہنچایا کس نے ہے ان میں سے چند ایک سوالات اور انکے جوابات آپ بھی پڑھیں اور پھر سوچیں کہ عمارتوں کو آگ کس نے لگائی؟ فوج کی اینٹ سے اینٹ بجانے کا بیان کس نے دیا؟سابق آرمی چیف ضیاءالحق کی قبر پر جوتے لہرا کر اسکے خلاف نعرے کس نے لگائے؟ میمو گیٹ سکینڈل کس نے کیا؟ انکے جوابات ہیں کہ پیپلز پارٹی اب ایک اور پارٹی کے کارنامے بھی پڑھ لیں کہ جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت سپریم کورٹ پر حملہ کس نے کیا؟جسٹس سجاد علی شاہ اپنی جان کس سے بچا کر عقبی دروازے سے بھاگے؟نیب کے دفتر پر پتھراو¿ کس نے کیا؟کارگل میں ہماری فوج نے آپکی اور میری پیٹھ میں چھرا گھونپا بھارتی وزیراعظم کو یہ بات کس نے کہی؟پاکستان پر ممبئی حملوں کا الزام کس نے لگایا؟ڈان لیکس سکینڈل کس نے کیا؟فوج ہماری ہڈیوں سے گوشت نوچ کر کھا گئی فوج نے آج تک ایک بھی علاقہ فتح نہیں کیا یہ 65 اور 71 کی جنگ ہارے یہ بیان کس نے دیا؟ابھی نندن کو گرفتار کرنے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ماتھے پر پسینہ تھا اور ٹانگیں کانپ رہی تھیں یہ بیان کس نے دیا وہ بھی قومی اسمبلی میں؟پاکستان کو خراب کریں یہ فوج کے جنرل اور ٹھیک کرے نواز شریف یہ بیان کس نے دیا؟فوج کو خلائی مخلوق کس نے کہا؟جنرل پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ کس نے چلایا؟جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل کروانا کس کی خواہش ہے؟انکا جواب ہے مسلم لیگ (ن )۔ ابھی بہت سے سوالات اوربھی ہیں مگر کچھ اہم سوالات اور انکے جوابات بھی پڑھ لیں فوج کو اسرائیل کے وظیفے پر پلنے والے جرنیل کس نے کہا؟ہم تمہارا وہ حشر کریں گے جو حشر افغانستان میں طالبان نے امریکی فوج کا کیا یہ بیان کس نے دیا؟اگر مجھے نیب نے بلایا تو پاکستان بھر سے تمام مدارس کے طلباء میرے ساتھ پیشی پر جائیں گے یہ کس نے کہا تھا؟ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے خلاف مہم کس نے چلائی؟ سپریم کورٹ کے موجودہ ججز جسٹس اعجاز الحسن مظاہر نقوی اور الیکشن کا فیصلہ دینے والے ججز کے خلاف پوسٹرز کس نے لگائے؟ سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کون پہنچا ہوا تھا اور ریڈ زون کراس کرکے سپریم کیخلاف کس نے نعرے لگائے اور گیٹ کس نے توڑے؟ ان سوالوں کا جواب ہے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور انکے ہم نواﺅں نے یہ جتنی بھی تنقید ہوئی وہ اس دور کے لحاظ سے شدید تنقید تھی چیف جسٹس سجاد علی شاہ کی عدالت پر ن لیگیوں نے اس لیے حملہ کرکے انہیں بھاگنے پر مجبور کیا کہ وہ حق اور سچ پر مبنی فیصلہ سنانے والے تھے اور اسی فیصلہ کو روکنے کےلئے مسلم لیگ ن نے عدالت پر نہ صرف چڑھائی کردی بلکہ جج صاحب کو اپنی سیٹ چھوڑ کر جان بچا کر بھاگنا پڑا ایک بات تو طے ہے کہ جب تک ہمارے ادارے مضبوط نہیں ہوتے ہم بھی خوشحال نہیں ہوسکتے اور نہ ہی ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوسکتا ہے ہم اپنے اداروں پر تنقید کرتے ہیں پھر وہاں پر بیٹھے ہوئے لوگوں کو بلیک میل کرتے ہیں اور پھر اپنے اپنے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں آج تک کسی بھی سیاسی جماعت نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوئی خاص کام نہیں کیا بلکہ اپنی اپنی سیاسی جماعت کو مضبوط کرنے اور اپنے آپ کو بادشاہ سلامت بنوانے کےلئے ہی کام کیا خود ارب پتی بن گئے اور عوام آج روٹی کھانے سے بھی تنگ ہے روزگار نہ ہونے کے برابر ہے اور غریب لوگ اپنا علاج کروانے سے بھی محروم ہیں میں بہت سے ایسے افراد کو جانتا ہوں جو پیسے نہ ہونے کی وجہ سے کرائے کے گھر میں موت کا انتظار کررہے ہیں زندگی ان کےلئے کسی عذاب سے کم نہیں وہ ہسپتال تک جانے کی سکت نہیں رکھتے انکے پیارے بے بسی سے انکی موت کا انتظار کررہے ہیں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کے ہسپتالوں کو بہت حد تک ٹھیک کردیا ہے اگر وہ اسی طرح کام کرتے رہیںتو امید ہے کہ ہمارے سرکاری ہسپتال بہت حد تک بہتر ہوجائیں گے ہمارے دو نظام بہتر ہوجائیں تو بے چارے غریب ،بے بس اور لاچار لوگ آسانی سے مرسکیں گے ایک تو صحت کا نظام اور دوسرا انصاف کا نظام جو ابھی تک ٹھیک نہیں ہوسکے ہمارے ڈرگ انسپکٹروں کی مہربانی سے ممنوعہ ادویات کھلے عام فروخت ہورہی ہیں انتظامیہ کی ملی بھگت سے منشیات گلی محلوں میں استعمال ہورہی ہے اور پھرسرکاری ہسپتالوں کی ناقص ترین کارکردگی سے عوام کے دکھ اور درد میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے یہی سب کچھ انہی سیاستدانوں اور انکے حواریوں کا کیا دھرا ہے جو آج معصوم بنے ہوئے ہیں ایسے لوگ جمہوریت کے لبادے میں آمریت سے بھی آگے نکل جاتے ہیں جبکہ آمریت میں اصل جمہوریت بحال ہوکر حقیقی معنوں میں نظر بھی آتی ہے اس دور کا یونین کونسل ناظم اور چیئرمین ہمارے جمہوری دور کے ایم این اے سے زیادہ اہمیت کا حامل تھا جو عوام بھی تھا جمہوری بھی اور فلاحی بھی اگر ہم اسی نظام کو چلانے میں کامیاب ہو جاتے تو آج ہمیں وزیر اعظم کی ضرورت رہتی نہ ہی وزرا کی وہ لوگ قانون سازی کرتے اور بلدیاتی ادارے عوام کی خدمت کرتے لیکن بدقسمتی سے ایسا ہونے نہ دیا گیا جسکی وجہ سے عوام بدحال اور حکمران خوشحال ہوگئے اب بھی موقع ہے کہ ملک کی سمت درست کرلی جائے تاکہ ہم ترقی اور خوشحالی کا سفر پھر سے شروع کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri