پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ کا کہنا ہے کہ کوشش یہی ہے کہ جب بھی موقع پر اپنی اسٹرنتھ کے مطابق بولنگ کروں ۔ احسان اللہ نے کہاکہ لینتھ بال اور یار کر بالز میں محنت کررہاہوں امید ہے کہ آئندہ میچز میں فرق نظر آئیگا ، عمر گل کیساتھ اچھی بولنگ کرنے کا ہنر سیکھ رہاہوں ، شعیب اختر لیجنڈ ہیںان کا ریکارڈ کوئی نہیں تو ر سکتا کوشش کرتاہوں کہ تیز سے تیز گیند کروں ۔ انہوں نے بتایا کہ افغان بیٹر نجیب کو بال لگنے کے بعد ان کے پاس گیا ور پشتو میں سوری کیا ، اس نے کہا کوئی بات نہیں یہ کھیل کا حصہ ہے ۔
کھیل
احسان اللہ نے نجیب کو بال لگنے کے بعد انکے پاس جاکر پشتو میں کیا کہا تھا؟
- by Daily Pakistan
- اپریل 9, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 488 Views
- 2 سال ago