کھیل

احمد بیگ نے چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کا پروفیشنلز ٹائٹل جیت لیا

احمد بیگ نے چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کا پروفیشنلز ٹائٹل جیت لیا

احمد بیگ نے چیف آف نیول اسٹاف گالف چیمپئن شپ کا پروفیشنلز ٹائٹل جیت لیا۔ امیچرز ٹائٹل عمر خالد کے نام رہا، لیڈیز ایونٹ میں ابیہا سید کامیاب رہیں۔ چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے۔پاکستان ائیر فورس کے احمد بیگ نے 28ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ احمد بیگ نے 12 انڈر پار کیساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی، دفاعی چیمپئن شبیر اقبال 9 انڈر پار کیساتھ دوسرے اور پاکستان نیوی کے محمد عالم 8 انڈر پار کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔چیمپئن شپ کی پروقار اختتامی تقریب کراچی گالف کلب میں ہوئی جہاں چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کامیاب گالفرز میں انعامات تقسیم کیے۔ہول ان ون کرنے والے محمد قاسم کو دو کروڑ روپے مالیت کی گاڑی انعام میں دی گئی۔ احمد بیگ کو پروفیشنلز کیٹگرز کا ٹائٹل جیتنے پر ٹرافی و کیش پرائز دیا گیا۔چیمپئن شپ میں پہلی بار متعارف کرائی جانے والی پرو ایم کیٹگرز کے فاتح ٹیم کو بھی انعامات دیے گئے۔چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کی سرپرستی میں گالف کے میگا ایونٹس کا تواتر کیساتھ انعقاد خوش آئند ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے