دلچسپ اور عجیب

اداکارہ ایشوریہ رائے بچن بڑے پردے پر جلوہ کیلئے تیار

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن پانچ برس بعد نئی تامل فلم ’پوننین سیلون‘ کے ذریعے بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی بھارت کی فلم انڈسٹری کے معروف فلم ساز ادارے لائیکا پروڈکشنز نے پوننین سیلون کا ٹریلر جاری کردیا ہے۔ اس فلم میں ایشوریا رائے بچن 2 مختلف کرداروں میں نظر آئیں گی۔ ایشوریہ رائے بچن نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔
دل سے، گرو، راون اور روجا جیسی فلموں کے خالق منی رتنم نے پوننین سیلون کی ہدایت کاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں۔


30 ستمبر کو ریلیز ہونے والی اس فلم کی کہانی 10 ویں صدی عیسوی میں ہندوستان کی سب سے بڑی ریاست شمار ہونے والی چولا سلطنت کے گرد گھومتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے