معروف بھارتی اداکار سلمان خان جہاں حال ہی میں اپنے اوپر ہونے والے حملے کے حوالے سے توجہ حاصل کر رہے تھے وہیں اب ان کی مبینہ گرل فرینڈ سے متعلق بھی دعوی کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان کی زندگی میں اب ایک لڑکی نے اینٹری دی ہے۔اداکار اور ان کی فیملی کی جانب سے لولیا وانتور کی سالگرہ 24 جولائی کو منائی گئی تھی، جس میں سلمان خان سمیت گھر کے دیگر افراد بھی شامل تھے۔رومانیہ سے تعلق رکھنے والی لولیا اداکارہ بھی ہیں اور گلوکاری کے شعبے سے بھی منسلک ہیں، تاہم لولیا نے انسٹاگرام پر سلمان خان کی فیملی کے ساتھ لی گئی تصویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھنا تھا آئی لوو یو۔
انٹرٹینمنٹ
اداکار سلمان خان کی زندگی میں بالاخر لڑکی آگئی
- by Daily Pakistan
- جولائی 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 410 Views
- 5 مہینے ago