انٹرٹینمنٹ

اداکار ویویان ڈی سینا نے اسلام قبول کرنے کا اعتراف کرلیا

اداکار ویویان ڈی سینا نے اسلام قبول کرنے کا اعتراف کرلیا

ممبئی: اداکار ویویان ڈی سینا نے اسلام قبول کرنے کا اعتراف کر لیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار ویویان ڈی سینا نے اپنی دوسری شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے مصر کی ایک سابق صحافی نوران علی سے تقریباً ایک سال قبل مصر میں شادی کی تھی اور ان کی ایک 4 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔ویویان نے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے مگر وہ 2019 کے ماہِ رمضان سے اسلام قبول کر چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔ویویان ساتھی اداکارہ واہبیز دورابجی سے 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے لیکن اس مشہور جوڑی نے 2016 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کر دی تھی جس کے بعد 2021 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔ویویان ڈی سینا نے 2008 میں بھارتی ٹی وی ڈرامے ’قسم سے‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا جس کے بعد وہ اگنی پریکشا زندگی کی، گنگا، پیار کی یہ ایک کہانی، مدھوبالا، ایک عشق ایک جنون اور شکتی جیسے مشہور ڈراموں کے بعد آخری مرتبہ ٹی وی ڈرامے ’صرف تم‘ میں نظر آئے تھے جو گزشتہ سال ستمبر میں ختم ہوئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے