دنیا

اربوں ڈالرز کے منجمد اثاثوں کی بحالی کیلئے ایرانی وزیر خارجہ جاپان پہنچ گئے

اربوں ڈالرز کے منجمد اثاثوں کی بحالی کیلئے ایرانی وزیر خارجہ جاپان پہنچ گئے

تہران: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان جاپان کے دورے پر ٹوکیو پہنچ چکے ہیں تاکہ وہاں کی حکومت کو ایران کے 3 ارب ڈالرز کے منجمد اثاثوں کی بحالی پر رضامند کیا جاسکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اگست 2021 میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے جاپان کا دورہ کرنے والے پہلے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے جاپان میں اپنے ہم منصب یوشیماسا ہایاشی، جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا اور صحت و بہبود کے وزیر کاتسونوبو کوٹو سے ملاقات کی۔اگرچہ ملاقاتوں کی تفصیلات میں امریکی پابندیوں کے سبب ایران کے منجمد فنڈز کے بارے میں کسی بھی بات چیت کا ذکر نہیں کیا گیا تاہم دورے سے قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا تھا کہ دورے کے دوران منجمد اثاثوں کے بارے میں بات کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایران جنوبی کوریا پر بھی اس کے منجمد 7 بلین ڈالر جاری کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔ ایران کے پاس غیر ملکی بینکوں میں اربوں ڈالر مالیت کے فنڈز موجود ہیں جن تک وہ امریکی پابندیوں کی وجہ سے رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔ فنڈز زیادہ تر جنوبی کوریا، عراق، چین، جاپان اور بھارت کے بینکوں میں موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے