اولمپک گولڈ میڈلسٹ جیولین تھروور ارشد ندیم نے بچوں کو فوکس ہوکر کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔
ارشد ندیم نے لاہور میں اولمپک ڈے کی تقریب میں شرکت کی، خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اولمپک ڈے کی وجہ سے کھیلوں سے آگاہی ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایتھلیٹس کیلیے اس دن کو منانا ایک فخر کی بات ہے، پہلی مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ہو کر اولمپک ڈے منارہا ہوں اور فخر محسوس کر رہا ہوں۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے بچوں کو پیغام دیا کہ وہ فوکس ہوکر کھیلیں، میں چھوٹی جگہ سے آیا ہوں اور گولڈ میڈل جیتا، بچے محنت کریں تو وہ بھی میڈلز حاصل کر سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ پر فوکس ہے، اس کیلیے محنت بھی کر رہا ہوں، لاہور میں بہت گرمی ہے، جلد انگلینڈ جارہا ہوں، وہاں 1 ماہ ٹریننگ کروں گا۔
کھیل
ارشد ندیم کا بچوں کو فوکس ہوکر کھیلنے کا مشورہ
- by Daily Pakistan
- جون 23, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 95 Views
- 2 ہفتے ago
