بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے ساتھ شوٹنگ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے فرحان سعید کو تنقید کا نشانہ بنایا۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں فرحان سعید کو بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کے ساتھ مل کر دیکھا جا سکتا ہے۔مذکورہ شوٹ میں، اروشی روٹیلا نے چمکتا ہوا سرخ گان پہنا ہے۔پاکستانی گلوکار نے بھارتی اداکارہ کو بازوں میں پکڑ رکھا ہے، ویڈیو میں دونوں کیمرے کی طرف مسکراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔دونوں کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے فرحان سعید کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، کچھ لوگوں نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ یہ پہلا موقع ہے جب فرحان سعید نے کسی بھارتی اداکارہ کے ساتھ ویڈیو اور تصاویر بنائیں۔
انٹرٹینمنٹ
اروشی اور فرحان سعید کے شوٹ کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھڑک اُٹھے
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 17, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 230 Views
- 2 مہینے ago