اسلام آباد: پاکستان نے افغان طالبان کے ترجمان کے گمراہ کن بیان کو مسترد کر دیا۔وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان طالبان کے ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشتگردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی۔وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے، پاکستان کے خلاف غلط بیانی قابلِ قبول نہیں۔
وزارت اطلاعات کے مطابق افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں، پاکستان نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کی حوالگی سرحدی اینٹری پوائنٹس سے ممکن ہے، کسی بھی متضاد دعوے کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا گیا۔

