حماس کی جانب سے کہاگیا ہے کہ غزہ کی سرحد کیساتھ اسرائیل ک یہودی بستیوں پر سرپرائز حملے میں بڑے پیمانے پر اسرائیلیوں کو حراست میں لیاگیا ہے ۔حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان نے آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ زیر حراست قید اسرائیلیوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے جو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو بیان کررہے ہیں ۔ترجمان کے مطابق اسرائیلی قیدیوں کو غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں رکھا گیا ہے ۔حماس ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن باقاعدہ منصوبہ بندی کیساتھ کیاگیا ، اسرائیلی علاقے میں داخلے اور میزائل حملے بھی سوچی سمجھی کارروائی تھے اس آپریشن کے بیش نکات ہماری منصوبہ بندی کے مطابق چل رہے ہیں ۔
دنیا
اسرائیلی وزیراعظم کی بیان کردہ تعداد سے کئی زیادہ اسرائیلی زیر حراست ہیں ، حماس
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 8, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 784 Views
- 1 سال ago