اسلام آباد:ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات پر سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔بلدیاتی انتخابات فیصلے کے خلاف کمیشن اور وفاقی حکومت کی اپیلوں کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔اپیلوں میں سنگل بینچ کا31دسمبر کو اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا تھا۔عدالت عالیہ نے بلدیاتی الیکشن سے متعلق اپیلوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے نو جنوری کو جواب طلب کرلیا۔عدالت نے استفار کیا کہ جب الیکشن کمیشن کو یہ معاملہ بھیجا گیا تو کیا ہوا؟وکیل نے جواب دیا کہ 27دسمبرکو الیکشن کمیشن نے31دسمبر کے الیکشن ملتوی کرنے کا حکم دیا۔28دسمبر کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج نہیں کیا۔28دسمبر کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ حتمی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کی وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کروانے کے حکم کے خلاف اپیلیں قابل سماعت ہ ونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسے بعد میں جاری کرتے ہوئے سنگل بینچ کا فیصلہ معطل کرنے کی د رخواست مسترد کرتے ہوئے عدالت نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کو جواب کے لئے نوٹسز جاری کردیئے۔
پاکستان
خاص خبریں
اسلام آباد:بلدیاتی الیکشن:سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرنے کی درخوراست مسترد
- by Daily Pakistan
- جنوری 2, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 352 Views
- 3 سال ago