پاکستان خاص خبریں

اسلام آباد شہر بنا دیا گیا لیکن نہ تو بس اڈے ہیں ،نہ عدالتیں، نہ ہی ہسپتال ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق

توشہ خانہ کیس:غائب.فائل کی گمشدگی کے معاملے پرآئی جی سے رپورٹ طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا ہے کہ شہر بنا دیا گیا لیکن نہ تو بس اڈے ہیں ،نہ عدالتیں، نہ ہی ہسپتال ہائیکورٹ کی ڈائریکشن کے تین سال بعد بھی کوئی کام نہیں ہوا 2018 کے بعد پھر آپ نے فائل کھولنے کی زحمت کیوں نہیں کی یہ بات انھوں نے اسلام آباد میں بس اڈوں کی تعمیر سے متعلق ٹرانسپورٹرز کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن عدالت میں پیش ہوئے انھوں نے عدالت کو بتایا کہ یہ ہماری نالائقی اور کوتاہی ہے،2018 سی ڈی اے بورڈ نے اپروول دی تھی اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ 2018 کے بعد پھر آپ نے فائل کھولنے کی زحمت کیوں نہیں کی آپ ادارے کے ہیڈ ہیں ، آپ ایڈمنسٹریٹر ہیں ،عوام کو سہولت فراہم کریں جس پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے عدالت سے استدعا کی کہ پینتالیس روز کا وقت دے دیں ،31 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن بھی ہیں اس پر عدالت نے کہا کہ پتہ نہیں الیکشن ہونے بھی ہیں یا نہیں ، آپ اپنے حصے کا کام ضرور شروع کریں پتہ نہیں الیکشن ہونے بھی ہیں یا نہیں ، آپ اپنے حصے کا کام ضرور شروع کریں کیس کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی گئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri