اسلام آباد میں ایم 1 پشاور۔ اسلام آباد موٹروے پر سنگجانی انٹرچینج کے قریب نامعلوم شرپسند موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر اعجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔شدید فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تاہم گاڑی میں سوار دونوں اہلکار محفوظ رہے۔فائرنگ کے بعد ضلعی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، ملزمان کی تلاش اور تفتیش جاری ہے۔
پاکستان
اسلام آباد: موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ
- by Daily Pakistan
- مارچ 2, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 38 Views
- 2 دن ago