موسم

اسلام آباد میں موسلادھار بارش، کراچی میں کل سے بارش کا امکان

اسلام آباد میں موسلادھار بارش، کراچی میں کل سے بارش کا امکان

اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ کراچی میں کل سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، تھر پارکر، خیرپور اور گردو نواح میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے کل سے ہفتے کے روز تک کراچی، حیدرآباد، سانگھڑ، بدین اور ٹھٹہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے