پاکستان

اسلام آباد میں پلانٹ فراٹرنٹی مہم کا آغاز ،ایتھوپین سفیر کی خصوصی شرکت

اسلام آباد میں پلانٹ فراٹرنٹی مہم کا آغاز ،ایتھوپین سفیر کی خصوصی شرکت

اسلام آباد(نوابزادہ شاہ علی)سی ڈی اے نے F-9 پارک اسلام آباد میں ایتھوپین ایمبیسی کی ‘پلانٹ فراٹرنٹی مہم کی میزبانی کی کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے انوائرمنٹ ونگ نے "پلانٹ فراٹرنٹی” مہم (شجرکاری کے ذریعے بھائی چارے کو فروغ دینا) کے آغاز کے موقع پر فاطمہ جناح پارک، F-9، اسلام آباد میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کی میزبانی کی۔ یہ تقریب اسلام آباد میں واقع ایتھوپین ایمبیسی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ نیٹ ورک آف پاکستان (ایچ آر ڈی این) کے اشتراک سے منعقد کی گئی۔ اس اقدام کو پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان ماحولیاتی تعاون کو بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

درخت لگانے کی تقریب میں شہریوں کی کثیر تعداد نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس نے دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی عوامی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی علامت قرار پایا۔

ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، حالانکہ عالمی کاربن اخراج میں اس کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا کی حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف جنگ میں یکجہتی کے اظہار کے طور پر اپنا وفد پاکستان بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "’پلانٹ فراٹرنٹی‘ مہم ہماری حکومت کی جانب سے ایک تحفہ ہے، جس کے تحت ہم پاکستان کے ساتھ ہمارے وزیر اعظم جناب ڈاکٹر ابی احمد کے گرین لیگسی پروگرام کی کامیاب تجربات کا تبادلہ کرنا چاہتے ہیں۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے