وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور نے ڈی چوک اسلام آباد میں احتجاج کے دوران پکڑے گئے ریسکیو 1122 خیبر پختون خوا کے اہلکاروں کی رہائی کے بعد انہیں سی ایم ہاس بلا لیا۔وزیرِ اعلی نے ریسکیو اہلکاروں کا استقبال کیا، ان پر گل پاشی کی اور رہا ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کو ون اسٹیپ پروموشن اور ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا۔وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور نے 42 ریسکیو اہلکاروں کو سی ایم ہاس بلایا تھا جن میں فائر فائٹرز، ڈرائیورز، میڈیکل ٹیکنیشنز اور دیگر عملہ شامل ہے۔ڈی جی ریسکیو 1122 محمد ایاز خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ اعلی نے رہا ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کی ون اسٹیپ پروموشن اور 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے۔محمد ایاز خان نے بتایا کہ ریسکیو کے 6 اہلکار اب بھی قید ہیں، وزیرِ اعلی علی امین گنڈاپور کے مشکور ہیں کہ ریسکیو اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی نے ریسکیو اہلکاروں کے الانسز بڑھانے اور ریٹائرمنٹ کی عمر 50 سے 60 سال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
پاکستان
اسلام آباد میں پکڑے گئے ریسکیو اہلکاروں کی رہائی کے بعد علی امین گنڈاپور سے ملاقات
- by Daily Pakistan
- نومبر 1, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 159 Views
- 2 مہینے ago