خاص خبریں علاقائی

اسلام آباد میں کام کرنے والے گھریلو ملازمین کے لیے قانون سازی کرنا خوش آئند ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

اسلام آباد میں کام کرنے والے گھریلو ملازمین کے لیے قانون سازی کرنا خوش آئند ہے۔ چوہدری محمد یٰسین

پاکستان ورکرزفیڈریشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری محمدیٰسین،ناردرن پنجاب کے جنرل سیکرٹری ٹکا خان،چیئرمین ملک عبدالرؤف ودیگر مزدور رہنماؤں نے اسلام آباد میں کام کرنے والے گھریلو ملازمین کے لیے قانون سازی کرنے پر موجودہ حکومت اور متعلقہ اداروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ورکرزفیڈریشن مزدوروں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے جس کا مقصد مزدوروں کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ان کو قانونی تحفظ فراہم کرنا ہے،پاکستان میں غیر رسمی شعبہ جس میں زراعت سے وابستہ مزدور،تعمیراتی مزدور،گھریلو ملازمین سمیت دیگر شعبہ جات کے مزدوروں کی بہت بڑی تعداد ہے جن کو کوئی قانونی تحفظ حاصل نہیں ہے،پاکستان ورکرزفیڈریشن کی جدوجہد سے صوبہ پنجاب میں پہلے سے گھریلو ملازمین کے لیے قانون موجود ہے اور اب پاکستان ورکرزفیڈریشن کے مطالبے پراسلام آباد میں کام کرنے والے گھریلو ملازمین کو قانونی تحفظ دینے کے لیے بل پیش کیا گیا جس کو مجلس شوریٰ میں متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا اس سے یقینی طور پر گھریلو ملازمین کو قانونی تحفظ ملے گا،پاکستان ورکرزفیڈریشن نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی آواز بلند کی ہے تاکہ مزدوروں کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو دیگر سہولیات و مراعات بھی فراہم کی جائیں اس موقع پر انھوں نے چیف کمشنر اسلام آباد،ڈپٹی کمشنراور لیبرڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا کہ جس طرح ڈومیسٹک ورکرز کے لیے قانون سازی کی گئی اسی طرح اسلام آباد میں کام کرنے والے چوک ورکرزکے لیے بھی ترجیح بنیادوں پر قانون سازی کی جائے تاکہ ان مزدوروں کو بھی قانونی تحفظ مل سکے،موجودہ صورتحال میں پاکستان ورکرزفیڈریشن عالمی ادارہ محنت سے مل کر موجودہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد انکی بحال کے لیے مصروف عمل ہے اس سلسلے میں صوبہ بلوچستان اور صوبہ سندھ میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور انشاء اللہ تمام سٹیک ہولڈرز مل کر متاثرہونے والے لوگوں کو ریلیف دیں گے اور ان کے گھروں کی آبادکاری کے لیے اپنا مثبت کرداراداکریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے