اسلام آباد کے سب سے بڑے نجی شاپنگ مال کو سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول نے سیل کر دیا ہے سینٹورس مال کو چاروں اطراف سے خار دار تاریں لگا کر سیل کیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری سینٹورس مال کے اطراف میں تعینات ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور فائر سیفٹی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جبکہ آگ سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ نہیں کیا گیا۔سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے سینٹورس مال کو سیل کیا گیا ہے، ڈائریکٹر بیلڈنگ کنٹرول نے دروازے پر نوٹس لگایا ہے کہ سینٹورس مال کو غیر قانونی استعمال پر سیل کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور اسلام آباد انتظامیہ نے رات گئے سنٹورس مال سے گارڈز اور مال انتظامیہ کو باہرنکال کر مال کو سیل کیا تھا۔سی ڈی اے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سنتورس نے 15 فٹ اضافی پر ٹاور بنا لیا ہے -تین فلور اضافی بنا رکھے ہیں اس خلاف ورزی پر سفا گولڈ مال کے اضافی فلور ھائی کورٹ نے سیل کئے ہوئے ہیں بغیر کمپلیشن ستر فیصد فلیٹ لوگوں کو بیچ کر اربوں روپیے بٹور چکے ہیں سنتورس نے بلڈنگ ٹاور میں دبائی جگہ کے علاوہ ، بیس بیس فٹ اضافی جگہ پر جنریٹر اور بیسمنٹ بنا لی ہے مرکزی روڈ کے ساتھ کی بیس کنال جگہ پارک کے نام پر دبائی ہوئی ہے اس کے علاوہ بلڈنگ میں بے شمار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جسکے نوٹس بار بار بجھوائے گئے مگر اس پر عمل درآمد کی جگہ دھونس دھاندلی اور احتجاج کی دھمکی دی جاتی رہی ہے قانون کی عمل داری کو سی ڈی اے یقینی بنائے گا اسلام آباد کے تاجروں نے جناح ایونیو بندکر دیا تاجر رئنماء اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ پارلمنٹ کو جانے والی سڑک مکمل بلاک کر دی گئی.سینٹورس کو کھولا جائے ورنہ پورا اسلام آباد بند کر دیں گے
پاکستان
خاص خبریں
اسلام آباد کا سب سے بڑا نجی شاپنگ مال سیل کر دیا گیا
- by Daily Pakistan
- دسمبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1144 Views
- 3 سال ago