نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب اور ادیان کے قائدین اور زعماء(مسلم، کرسچن، سکھ، ہندو، بہائی) کا مشترکہ اجلاس میں کہا کہ جڑانوالہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ پوری قوم کو اس واقعہ پر تشویش ہے اور دکھی ہے۔ ابتدائی تحقیقات ہوئی ہیں جس سے ثابت ہوا ہے کہ یہ سوچی سمجھی سازش ہے۔ یہ کوئی عام واقعہ نہیں، پوری قوم مسیحی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ دین اسلام اور نبی پاک نے اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک کی تلقین کی ہے۔
دین اسلام میں تمام چیزوں کو واضح کر کے بیان کیا گیا ہے کہ ایسے واقعات سے کیسے اجتناب کرنا ہے۔ دکھ کی بات ہے کہ جس نے بھی یہ کوشش کی پورے پلان کے ساتھ کی تاکہ ملک میں آگ لگ سکے اور آپس کے ا تحاد کی فضا کو خراب کیا جا سکے۔ علماءکرام، مسیحی برادری اور دیگر اقلیتی رہنماو¿ں کے ساتھ مل کر آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام موثر حکمت عملی بنانا ہو گی۔
محسن نقوی نے متاثرین کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ہونے والے نقصان کو جلد از جلد پورا کیا جائے گا اور عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔ پاکستانی اور مسلمان ہونے کے ناطے آپ کا نقصان پورا کرنا میرا فرض ہے۔ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ آئندہ تین چار روز میں چیزوں کو اصل حالت میں بحال کریں گے۔ ہماری ٹیمیں بحالی کا کام کررہی ہیں۔
علماءکرام سے درخواست ہے کہ بھائی چارے، تحمل، برداشت اور اتحاد کے حوالے سے دین اسلام اور نبی پاک کی تعلیمات کو عوام تک پہنچائیں۔ ہم سب پاکستانی ایک ہیں، جو بھی سازش کرے گا اسے ناکام بنانا ہے۔ یہ بات واضح ہے کہ ایسے واقعات کی پاکستان اور دین اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔
پاکستان کے قیام اور اس کے استحکام میں پاکستان میں بسنے والے دیگر تمام مذاہب اور اقلیتی رہنماو¿ں کا کردار ہماری تاریخ کا ایک روشن باب ہے۔ وطن عزیز کے معروضی حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ تمام مذاہب اور ادیان کی لیڈرشپ اور دینی شخصیات قومی یکجہتی، ملکی استحکام، بین المذاہب مکالمہ اور مجموعی امن و امان کے لئے ہمیشہ کی طرح اپنا اساسی اور کلیدی کردار ادا کرتے رہیں۔
اسلامی ریاست میں غیر مسلم شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کا اس قدر اہتمام کیا گیا ہے کہ ان کے اموال کی حفاظت اتنی ہی ضروری ہے جتنی مسلمانوں کے اموال کی حتیٰ کہ اگر کوئی مسلمان ان کی شراب یا خنزیر کو تلف کر دے تو اس پر بھی جرمانہ لازم آئے گا۔فقہ حنفی کی مشہور کتاب ”الدر المختار“ میں ہے :”غیر مسلم شہری کی شراب اور اس کے خنزیر کو تلف کرنے کی صورت میں مسلمان اس کی قیمت بطور تاوان ادا کرےگا۔“چہ جائیکہ ان کے گھروں کو جلا دیا جائے۔ایسے عمل سے اسلام کی بد نامی ہوتی ہے۔غیر مسلم شہری کا مال چرانے والے پر بھی اسلامی حد کا نفاذ ہو گا۔ اسلام نے مال کی چوری کو حرام قرار دیا ہے اور ا س پر نہایت سخت سزا مقرر کی ہے ۔ حضور نبی اکرمﷺ کے زمانے میں قریش کی ایک مخزومی عورت نے چوری کی تو آپ نے اس پر حد جاری کرنے کا حکم فرمایا۔ لوگوں نے آپ سے اس کی سفارش کرنا چاہی تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ اگر میری بیٹی فاطمہ بھی چوری کرتی تو ا±س پر بھی حد جاری کی جاتی۔(بخاری شریف)
محسن نقوی نے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے دور ہ میں نئی ایمرجنسی میں علاج معالجے کا جائزہ لیا، مریضوں کی عیادت کی اور مریضوں اور تیمارداروں سے مہیا کردہ طبی سہولتوں اور مفت ادویات کی دستیابی کے بارے پوچھا۔ مریضوں اور تیمارداروں نے چیک اپ اور ایکسرے میں تاخیر کے حوالے سے شکایات کیں۔ بعض ڈاکٹرز اور عملہ بھی موجود نہیں تھا۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹرز کو مریضوں کے فوری چیک اپ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی میں مریض کے چیک اپ میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
نگران وزیر اعلیٰ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر برائے واٹر اینڈ اربن ڈویلپمنٹ سیکٹر جنگمن ہوانگ کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں پنجاب میں منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور زراعت، فارم ٹومارکیٹ روڈز، واٹر ریسورس مینجمنٹ اور اربن ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پنجاب حکومت کا ترقی و خوشحالی کے سفر میں بہترین پارٹنر ہے۔پنجاب میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل ہماری ترجیح ہے ۔زراعت، واٹر مینجمنٹ اور اربن ڈویلپمنٹ سیکٹرز میں اے ڈی بی سے مزید اشتراک چاہتے ہیں ۔ اے ڈی بی کے تعاون سے گرین پراجیکٹ کا دائرہ کار پورے پنجاب تک بڑھانے کا پروگرام ہے۔شہروں میں شہری سہولتوں کی بہتری کے پروگرام پر اے ڈی بی کے شکرگزار ہیں ۔
ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک جنگمن ہوانگ نے کہا کہ نگران وزیر اعلی محسن نقوی اوران کی ٹیم نے اے ڈی بی کے پروگرام کو آگے بڑھانے میں انتھک محنت سے کام کیا ہے اوروزیر اعلیٰ محسن نقوی کی قیادت میں پنجاب حکومت نے اے ڈی بی کے منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔ پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید تعاون بڑھائیں گے۔
٭٭٭٭٭
کالم
اسلام میںاقلیتوں کے تحفظ کی ہدایت
- by web desk
- اگست 19, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 218 Views
- 1 سال ago