دنیا

اسماعیل سراج سمیت حماس کے دواہم کمانڈر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید

اسماعیل سراج سمیت حماس کے دواہم کمانڈر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے دواہم کمانڈر اسماعیل سراج اور احد وہبی کو فضائی حملے میں شہید کردیا، صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ دونوں کمانڈر 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں ملوث تھے۔اسرائیلی ڈیفنس فورس نے شمالی غزہ میں حماس کے کمانڈ اسٹرکچر کو تباہ کرنے کے ساتھ مجموعی طور پر حماس کے 8 ہزار جنگجو مارنے دعویٰ کر دیا ہے۔اسرائیلی فوج نے خان یونس میں بھی حملے بڑھا دیے اور فلسطینی ہلال احمر کے اسپتال کے اطراف بھی شدید گولہ باری کی، اسپتال کے پاس کھڑے نہتے فلسطینی کو گولی مار کر شہید کر دیا گیا جبکہ ڈرون طیاروں سے بھی حملے کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے